نیو دہلی(ویب ڈیسک ) بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ایک گاؤں میں نوجوان سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے اپنی غفلت کے باعث موت کی نیند سوگیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک 20 سالہ نوجوان شیو راج کے سر پر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا بھوت سوار تھا، کچھ الگ کرنے کی خواہش میں نوجوان نے سانپ کو منہ میں لے کر ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیو راج اور اس کے والد سانپوں کو مار کر روزی کماتے ہیں، کوبرا کو بھی دونوں نے پکڑا اور شیوراج کے والد نے ویڈیو بناتے وقت اسے سانپ کو منہ میں رکھنے کو کہا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا نوجوان ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران سانپ نے منہ میں کاٹ لیا جس کے بعد اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔خیال رہے نوجوان کی سانپ کو منہ میں لینےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے کافی لمبے سانپ کو منہ میں رکھے دیکھا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]