دبئی کی شہزادی نے ‘طلاق’ پرفیوم لانچ کردیا

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ نے “طلاق” کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم کی لانچ کا اعلان کیا ہے، دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے برانڈ ایم 1 کے تحت اس پرفیوم کو متعارف کروایا ہے۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور انسٹاگرام پر 9.8 لاکھ فالوورز رکھنے والی شہزادی نے اپنے پرفیوم کی لانچ سے قبل اس حوالے سے ابتداً ایک ویڈیو جاری کی تھی۔مذکورہ ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے شیشے، کالی پنکھڑیاں اور ایک بلیک پینتھر کا مونٹیج دکھایا گیا تھا، اب شہزادی نے پرفیوم کی بوتل کی رونمائی کردی ہے جس کا رنگ سیاہ ہے اور اس پر “ڈائیوورس” تحریر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں