جینیوا(آواز نیوز ) قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور اموات جیسی صورت حال کہیں نہیں دیکھی۔امریکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو یتے ہوئے انہوں نےاپیل کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ان کے سات سالہ دور میں ہونے والی اس بدترین تباہی اور اموات کا سلسلہ فوری طور پر رکنا چاہیے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ سوچنا غیر حقیقی ہے کہ اقوام متحدہ غزہ کے مستقبل میں کردار ادا کر سکتی ہے، یا تو اس علاقے کا انتظام کر کے یا امن فوج فراہم کر کے ،کیونکہ اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے کردار کو قبول کرنے کا امکان نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی جنگ بندی کی حمایت کے لیے دستیاب رہے گی۔انتونیوگوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی کسی بھی قسم کی نگرانی کرنے کی پیش کش کی ہے، اقوام متحدہ کا مشرق وسطیٰ میں 1948 سے ایک فوجی نگرانی مشن جاری ہے، جسے یو این ٹی ایس او کے نام سے جانا جاتا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]