کیف (آواز نیوز ) یوکرین نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے آج صبح دارالحکومت کیف پر روس کی جانب سے ڈرون حملے کو پسپا کردیا۔خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے کہا کہ یوکرین نے ماسکو اور مغربی روس پر اپنے اب تک کے سب سے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا، جس میں کم از کم ایک خاتون ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ، حملوں کے باعث دارالحکومت کے بڑے ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا۔اس سے قبل روسی حکام نے اعلان کیا تھا کہ اس کے فضائی دفاع نے رات کے وقت 70 سے زیادہ یوکرینی ڈرون مار گرائے۔عرب میڈیا کے مطابق ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیوف نے ٹیلیگرام ایپلی کیشن پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دارالحکومت کے جنوب مشرقی مضافات میں واقع رامینسکوئے میں ایک رہائشی عمارت پر ڈرون کے حملے کے بعد ایک 9 سالہ بچہ بدقسمتی سے ہلاک ہو گیا۔مقامی حکام کا بتانا ہے کہ روسی فضائی دفاعی یونٹس نے یوکرین کی طرف سے ماسکو کو نشانہ بنانے والے کم از کم سات ڈرونز کو تباہ کر دیا۔جبکہ یوکرین کی سرحد کے قریب برائنسک کے علاقے پر 59 ڈرون مار گرائے گئے۔مجموعی طور پریوکرین نے روس پر144 ڈرونز حملے کیے ، جس میں 20 ماسکو کے اندر برسائے گئے ۔روسی خبر رساں ایجنسیوں نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ تولا کے علاقے میں تباہ کیے گئے ڈرون کا ملبہ ایندھن اور توانائی کی تنصیب پر گرا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ روس نے مئی 2022 میں یوکرین کے قصبے ڈیسنا میں ریزرو فورسز کے تربیتی میدان کو نشانہ بنایا تھا جس میں 87 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اسی سال مارچ میں ملک کے مغربی حصے میں ایک فوجی اڈے پر روسی حملے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ روس کےصدر ولادی میر پوٹن نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر شمال، مشرق اور جنوب کی جانب سے حملے کا آغاز کیاتھا انہوں نے روسی فوج کی اس پیش قدمی کو ’خصوصی ملٹری آپریشن‘ کا نام دیا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]