لندن : (آواز نیوز ) پرنسسز آف ویلز اور برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے کہا ہے کہ کینسر کے علاج کیلئے ہونیوالی انکی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔42سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جذبات سے بھرپور ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے، ویڈیو میں انکے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں کیٹ مڈلٹن نے سال کے اوائل میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے ذاتی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کیموتھراپی پر مبنی ان کا علاج مکمل ہوگیا ہے۔پرنسسز آف ویلز کاکہنا تھاکہ آپ جانتے ہیں زندگی لمحوں میں تبدیل ہوجاتی ہے اور پھر ہمیں اسی طوفانی لہروں اور انجانی سڑکوں سے گزرنا پڑتا ہے، کینسر کا علاج ہر ایک کیلئے کافی پیچیدہ خوفناک تجربہ ہے خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جوآپ سے بے حد قریب ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]