وائرلیس ڈیٹا کی یہ ایک سال میں سب سے زیادہ کھپت ہے جوپچھلے سال کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے
۔
نیویارک (آواز نیوز) امریکیوں نے 2023 میں ریکارڈ 100 ٹریلین میگا بائٹ وائرلیس ڈیٹا استعمال کیا۔ وائرلیس ڈیٹا کی یہ ایک سال میں سب سے زیادہ کھپت ہے جوپچھلے سال کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔ وائرلیس انڈسٹری ایسوسی ایشن سی ٹی آئی اے جو کہ ویری زون ، اے ٹی اینڈ ٹی اور ٹی موبائل اور ٹیکنالوجی فرموں جیسے بڑے وائرلیس کیریئرز کی نمائندگی کرتی ہے نے کہا کہ یہ اضافہ 2022 کے دوران 26 ٹریلین فائیو جی وائرلیس آلات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے استعمال کے طور پر سامنے آیا ہے۔پچھلے سال وائرلیس کنکشنز کی کل تعداد بڑھ کر 558 ملین ہو گئی، جو کہ 2022 کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔سپیکٹرم کے استعمال کی مانگ بڑھ رہی ہے، جس میں ڈرونز، خود چلانے والی گاڑیاں، خلائی مشنز اور درست زراعت شامل ہیں۔سروے میں کہا گیا ہے کہ امریکیوں نے فون پر بات کرنے میں جو منٹ گزارے وہ 2022 میں 2.5 ٹریلین سے کم ہو کر 2023 میں 2.4 ٹریلین رہ گئے اور ٹیکسٹ میسجز 2023 میں پچھلے سال کے مقابلے میں 2.1 ٹریلین کے قریب تھے۔وائرلیس میں اضافہ کانگریس میں نئے اسپیکٹرم کو تلاش کرنے کے بارے میں ایک تعطل کے درمیان آیا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے نومبر 2023 میں اقدامات کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد اضافی وائرلیس سپیکٹرم کو آزاد کرنا تھا۔