تحقیقات کا سامنا کرنے والےنیویارک پولیس کے کمشنر ایڈرڈ کیبن مستعفی، ایف بی آئی نیویارک کے سابق ڈائیریکٹع عبوری کمشنر مقرر

مئیر نیویارک سٹی ایرک ایڈمز

نیویارک( آواز نیوز) توقعات کے عین مطابق نیویارک سٹی کے پولیس کمشنر ایڈورڈ کیبن نے استعفی دیدیا ہے۔ جس کے فوری بعد مئیر ایرک ایڈمز نے فیڈرل بیورو انویسٹی گیشن( FBI) نیویارک کے سابق ڈائیریکٹر کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا عبوری کمشنر مقرر کردیا ہے۔کمشنر ایڈرڈ کیبن نے اپنے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپہ کے محض ایک ہفتہ بعد عہدے سے استعفیࣿ دیدیا ہے۔انہیں گزشتہ سال مئیر ایڈمز نے کمشنر تعینات کیا تھا۔مئیر ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہا ایف بی آئی اور کاؤنٹر ٹیررژم کے سابق افسر ٹام ڈونولین عبوری کمشنر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ مئیر نے ایک ویڈیو پیغام میں ایڈورڈ کیبن کا استعفی منظور کرتے ہوئے مسٹر ٹام کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔مئیر ایڈمز نے کہا کہ میرا تعلق ایک طویل عرصہ تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ رہا ہے اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ قانون کی پاسداری اور اس پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔ میں نے کمشنر کیبن کا استعفی قبول کرتے ہوئے ٹام ڈونولین کو

مستفی کمشنر ایڈورڈ کیبن

عبوری ڈائیریکٹر مقرر کیا ہے۔ وہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سے وابستہ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ مسٹر ٹام اس کام کے اہل ہیں۔مئیر ایڈمز نے کمشنر کیبن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔مسٹر ٹام کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انسداد دہشت گردی اور جرائم کی بیخ کنی کا تجربہ رہا ہے۔ وہ 1993 میں سابقہ ٹوئن ٹاورز( ورلڈ ٹریڈ سینٹر) میں بمباری اورافریقہ میں امریکی ایمبیسی اور یو ایس ایس کول حملوں کی تحقیقاتی ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔نیویارک کے مئیر نے محکمہ پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

نیویارک پولیس کے عبوری کمشنر ٹام ڈونولین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں