اسلام آباد: (آواز نیوز) آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے معاملے پر حکومت کو ایوان بالا میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق سینیٹ میں آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو 64 ارکان کی حمایت درکار ہے جس میں جے یو آئی (ف) کے 5 ووٹ حکومت کو پڑنے کی صورت میں حکومت کو 64 اراکین کی حمایت حاصل ہو جائے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے تاحال اپنے ووٹ آئینی ترامیم کے حق میں ڈالنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اگر جے یو آئی (ف) ووٹ کے لیے حمایت کا اعلان کر بھی دے تو حکومت کو سینیٹ میں ایک رکن کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے اور چیئرمین کی ایوان میں موجودگی کی صورت میں کوئی اور چیئرمین کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔حکومتی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے اجلاس چیئر کرنے کے باعث حکومت کے پاس سینیٹ میں 63 ووٹ رہ جائیں گے لہٰذا سینیٹ میں ایک ووٹ کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے اس حوالے سے حکومت شش و پنج کا شکار ہے جبکہ حکومت اجلاس کی صدرات کسی اپوزیشن رکن سے کرانے کا رسک بھی نہیں لے سکتی۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، ایم کیو ایم اور اے این پی کے 3،3 ووٹ بھی آئینی ترمیم کے حق میں جائیں گے جبکہ نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق) کا ایک، ایک ووٹ بھی آئینی ترمیم کے حق میں ہو گا، سینیٹ میں موجود 4 آزاد ارکان بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل، بی این پی اور مجلس وحدت مسلمین کے ارکان پر مشتمل ہے، اس وقت سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے 24 اور مسلم لیگ (ن) کے 19 ارکان موجود ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]