لاہور: (آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان جلسہ کیا، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے، جلسے کی اجازت نہ ملنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے 9 اگست کو ڈی سی لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا، ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، عدالت ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو لاہور میں21 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت کا حکم دے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]