لاہور(آواز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کے ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ ملزم یاسر علی نے خلیل الرحمان قمر سے رقم کا مطالبہ کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم یاسر علی کی فون کالز اور موبائل کا سی ڈی آر مغوی کے ساتھ میچ کررہا ہے، ملزم کو شناخت پریڈ میں شناخت کیا گیا۔عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزم سے مال مقدمہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم یاسر علی کے خلاف کریمنل مٹیریل موجود ہے لہٰذا ملزم کی ضمانت خارج کی جاتی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]