عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 1862ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوگیا۔نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97 ہزار 365 روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 1370روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42روپے 87پیسے کے اضافے سے 1174روپے 55پیسے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں