ٹوکیو: (آواز نیوز) جاپان میں گمنام نمبر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی کو ایک دن میں 100 سے زائد فون کال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان پولیس نے گزشتہ ہفتے اماگاساکی شہر سے 38 سالہ شخص کو گرفتار کیا کیونکہ اس نے گمنام نمبر سے بیوی کو 100 سے زائد کالز کی تھیں۔رپورٹ کے مطابق جاپانی شہری اپنی بیوی کو بار بار فون کالز کرتا تھا اور اس کے فون اٹھانے پر اسے ڈس کنیکٹ کر دیتا تھا۔شوہر نے 10 جولائی سے 4 اگست کے درمیان بیوی کے سمارٹ فون پر یہ کالز کیں اور کالز کا سلسلہ تب رکتا تھا جب بیوی گیم کھیلنے کیلئے اس کا استعمال نہیں کر رہی تھی۔بیوی کے پولیس سے رجوع کرنے کے بعد علم ہوا کہ شوہر ہی تھا جو گمنام کالز کرتا رہتا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔رپورٹ کے مطابق جب پولیس نے ملزم شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کہا کہ ’میں بیوی سے پیار کرتا ہوں اور اسی لئے خاموش کال کرتا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]