اسلام آباد: (آواز نیوز) ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کاکہنا ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم کردیاگیا ہے ۔ایک بیان میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے پر شہریوں کا مشکور ہوں، پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر تھی جسے ہم نے بطور چیلنج قبول کیا، ہمارے پاس پرنٹنگ کے حوالے سے وسائل محدود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یومیہ 65 ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں لیکن پرنٹنگ 23 ہزار یومیہ ہو رہی تھی، انشاءاللہ ایک ماہ میں نئے پرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنے کی امید ہے، نئے پرنٹرز آنے سے پاسپورٹس اجراء کا عمل مکمل طور پر نارمل ہوجائے گا، ہم نے بڑے شہروں میں پہلے ان لوگوں کو پاسپورٹس دئیے جن کا بیرون ملک زیادہ آنا جانا ہوتا ہے۔ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹس کا بیگ لاک ختم کر دیا گیا، بیرون ملک سے آن لائن اپلائی کرنے والے پاسپورٹس کا بیگ لاک بھی نمٹا دیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کو 24 ہزار سے زائد پاسپورٹس ڈیلیور کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمت عملی کے تحت بڑے شہروں کے بعد اب چھوٹے شہروں پر فوکس کر رہے ہیں۔مصطفی جمال کاکہنا تھا کہ آفس ری ویمپنگ پراسس میں ہونے کی وجہ سے اجراء میں تاخیر کا سامنا رہا، اب پاسپورٹ آفس کا نیا ڈیش بورڈ اور نئے پرنٹرز منگوائے جا رہے ہیں، نئے پرنٹرز کی خریداری کا سارا عمل مکمل ہوچکا، ڈیلیوری کا انتظار ہے ۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]