جینیوا (آوازنیوز) جینیوا میں یورپ بھر سے کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہوکر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اور بھارت مردہ بادسےگونج اُٹھی ، کشمیری اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہوئے اور ” کشمیریوں کو حق خودارادیت اور آذادی دو “کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔مظاہرین نے شہدا کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نا منظور درج تھا۔احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہرین سے اٹلی، فرانس، بیلجیئم، جرمنی ، سپین ،برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے کشمیری تارکین وطن کے قائدین نے خطاب کیا۔مظاہرے میں غلام محمد سفی، چوہدری یسین، چودھری پرویز اشرف ، الطاف وانی اور امجد یوسف ، مسز شمیم شال، فیض نقشبندی ، راجہ سجاد ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی نے خطاب کیا۔مظاہرین نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]