بیروت: (آواز نیوز) لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ہوا۔اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ سے لڑائی میں شدت آئی تو خطے میں سنگین نقصان ہو گا، اب بھی سفارتکاری کے لئے گنجائش موجود ہے، سلامتی کونسل کے ارکان فریقین پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔اجلاس میں نائب امریکی مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ امریکہ کا موجودہ صورتحال میں کوئی کردار نہیں ہے فریقین ایسے اقدامات سے باز رہیں جوخطے کو تباہ کن جنگ میں دھکیل دے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ لبنان پر حملوں کی شفاف تحقیقات کر کے ملزموں کو سزا دی جائے۔لبنانی وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ ہم انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں اور مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]