اسلام آباد: (آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 29 ستمبر کو اتوار کے روز میانوالی میں جلسہ کریں گے، حکومت کی جانب سے ہمیں جلسوں کیلئے این او سی نہیں ملتا، این او سی ملے بھی تو اس میں ایسی شرائط رکھی جاتی ہیں کہ جلسہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں عوام نے صرف7 گھنٹے میں کامیاب جلسہ کرکے دکھایا، جلسہ والے دن پورا موٹروے بند تھا، میں خود 4 گھنٹے لاہور کی سڑکوں پر خوار ہوا، علی امین گنڈا پور 5بجے لاہور پہنچ گئے تھے۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں پولیس آئی ہمارے لوگ انہیں روکتے تو تصادم ہوتا، ہم نے کارکنان کو پر امن رہنے کی تلقین کی ، ہمیں ایک دوسرے کے گریباں سے ہاتھ پیچھے کرنا ہو گا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کسی بھی ملک میں آزاد عدلیہ کا ہونا ضروری ہے، میں بار بار کہہ رہاں ہوں سختیاں ختم ہوگئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں خود کیلئے ریلیف نہیں چاہتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غیر آئینی ترامیم لانا چاہتی ہے، اگر کوئی جج آپ کی مرضی کے فیصلے نہ دے تو اس کو تبدیل کردیا جائے گا؟ یہ 25کروڑ عوام کا پاکستان ہے، یہاں ججز آزاد ہونے چاہئیں، پاکستان میں مزید تجربات نہیں ہونے چاہئیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]