جسٹس منصور علی کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے: فواد چودھری

اسلام آباد: (آواز نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیخلاف وکلا متحد ہیں، جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تو لانگ مارچ کیا جائے، وکلا، تحریک انصاف، جے یوآئی، جی ڈی اے، جماعت اسلامی کو لانگ مارچ کا ساتھ دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم لانے کی کوشش خوفناک ہے، آئینی ترمیم پر وکلا، سیاسی جماعتوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترمیم آگئی تو آئین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، یہ اسمبلیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں، عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،اس طرح تو آئین لپیٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں