میگا ایونٹ کا دباؤ ہوتا، کوشش ہو گی اعصاب پر قابو پائیں: سدرا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرا امین نے کہا ہے کہ ٹیم چھوٹی ہو یا بڑی میگا ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدرا امین نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ اعصاب پر قابو پائیں اور اچھے سے اچھا کریں، دبئی اور شارجہ کا موسم تھوڑا گرم ہوتا ہے لیکن ہم اس کے عادی ہیں۔اوپننگ بیٹر سدرا امین کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف مجموعی طور پر سیریز اچھی رہی ہے، ہمیں چیزیں اپنے کنٹرول میں رکھنا ہوں گی، سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میں سخت مقابلہ ہوا تھا، امید ہے کہ اب اچھا کھیل کر جیتیں گے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں