لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا ہے، تمام لڑکوں نے بہترین پرفارم کیا امید ہے یہی تسلسل برقرار رہے گا، کھلاڑیوں کے ٹیم میں کردار کو دیکھتے ہوئے سلیکشن کی گئی ہے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ کچھ اہم چیزیں نوٹ کی ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاور پلے میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے والے لڑکے چاہیں اور مڈل آرڈر میں میچ کو ختم کرنے والے بلے بازوں کی ضرورت ہے، آل راؤنڈرز کو بھی توجہ دی گئی ہے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ عثمان قادر اور زاہد محمود 20 رکنی ٹیم میں شامل ہیں، محمد حفیظ ٹی ٹین لیگ اورعماد وسیم فیملی وجوہات کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں، شاداب خان انجری کے باعث منتخب نہ ہو سکے جب کہ فخرزمان، عبداللہ شفیق، وہاب ریاض، اور محمد موسی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]