جنوبی لبنان پراسرائیلی حملے، حزب اللہ نے تل ابیب کی سمت پہلا میزائل داغ دیا

بیروت : (آواز نیوز ) اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں ، تل ابیب کی سمت حزب اللہ نے پہلا میزائل داغ دیا۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے سرکاری میڈیا نے آج صبح بتایا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی علاقوں پر نئے فضائی حملے کیے ہیں جبکہ تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔عرب نیوز چینلوں کے نمائندوں کے مطابق حزب اللہ نے پہلی مرتبہ تل ابیب کی سمت بیلسٹک میزائل داغا ہے ، جس کی ذمہ داری حزب اللہ نے قبول کر لی ہے۔تنظیم نے ایک بیان میں بتایا کہ داغا جانے والا میزائل “قادر 1”  ہے جس کا ہدف موساد (اسرائیل کی خفیہ ایجنسی) کا صدر دفتر تھا، موساد لبنان میں حزب اللہ کی قیادت کی ہلاکت اور پیجر اور وائر لیس آلات کے دھماکوں کی ذمے دار ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق تل ابیب اور اسرائیل کے وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجے اورلبنان کی جانب سے وسطی اسرائیل کی سمت زمین سے زمین مار کرنے والا ایک میزائل داغا گیا جس کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے تل ابیب کی فضا میں میزائلوں کو روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں