انتظامیہ کے بعض اہم عہدیداروں کے بعد مئیر ایرک ایڈمز کے بھی استعفی کا امکان، گرینڈ جیوری نے چارجز عائد کردئے


نیویارک( آواز نیوز) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز پر گرینڈ جیوری کی جانب سے فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ وفاقی تحقیقات کا سامنا کرنے والے مئیر کے خلاف چارج شیٹ یو ایس اٹارنی دامیان ولیمز عائد کریں گے۔ وہ نیویارک سٹی کی تاریخ میں پہلے برسراقتدار مئیر ہیں جن پر گرینڈ جیوری نے فرد جرم عائد کی ہے۔ نیویارک پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ مئیر جلد ہی خود کو حکام کے حوالے کردیں گے۔نیویارک پوسٹ کے لئے ایک بیان میں مئیر ایڈمز نے کہا ہے کہ مجھے پتہ تھا میں جب بھی نیویارکرز کے لئے کھڑا ہونگا مجھے نشانہ بنایا جائے گا۔اگر مجھ پر چارجز عائد کئے گئے تو خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے پوری قوت سے دفاع کرونگا۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا ہے کہ وہ استعفی نہیں دیں گے۔میں چاہتا ہوں وہ ٹرائل شروع کیا جائے تاکہ نیویارکرز حقائق سے آگاہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکام نے تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔میں نیویارک کے عوام کو پارٹی اور سیاست سے مقدم رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مئیر کو فرد جرم کی تفصیل سے نہیں آگاہ کیا گیا تھا۔فرد جرم کے فوری بعد پولیس نے مئیر کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور رپورٹرز سے کہا گیا ہے کہ ان کے گھر سے دور رہیں۔مئیر پر وفاقی تحقیقات ان الزامات کے تحت کی جارہی ہیں جن کے مطابق کہا جارہا ہے کہ مین ہٹن میں ٹرکش قونصلیٹ کے قائم کے لئے ٹرکش حکومت نے مئیر کی انتخابی مہم کے لئے فنڈز فراہم کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں