اسلام آباد(آواز نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل کی رپورٹ سٹیٹ کونسل کے ذریعے عدالت میں پیش کی گئی، پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، جو 6 جون 2023ء کو درج کیا گیا تھا۔سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ ارشد کیانی بھی پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے میں توشہ خانہ ٹو کیس ہی درج ہے۔بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ عدت کیس میں بریت کے بعد نیب نے گرفتار کر لیا تھا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی پر درخواست پولیس رپورٹ جمع ہونے پر نمٹا دی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]