اتر پردیش:(دنیا نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں عجیب غریب واقعہ پیش آیا، جہاں بندروں نے 6 سالہ بچی کو ریپ کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے علاقے باغ پت میں پیش آیا، جہاں ایک اوباش شخص ایک 6 سالہ طالبہ کو بہلا پھسلا کر ایک ویران گھر میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔تاہم بچی کے رونے پر قریب موجود بندروں کے غول نے اس شخص پر حملہ کردیا اور اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیا جبکہ بچی کو درندگی کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔بعدازاں بچی کے بتانے پر اس کے والدین نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی، بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ انکی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جہاں سے نامعلوم شخص اسے اپنے ساتھ کہیں لے گیا، بچی کو برہنہ کیا تو عین اسی موقع پر بندروں نے ملزم پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ بچی کو چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گیا۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ فوٹیج میں ایک شخص کو میری بیٹی کے ساتھ دیکھا گیا، تاہم اس شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے بچی کے والدین کی شکایت پر زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]