اسرائیل کے تحفظ کیلئے اپنا عزم تبدیل نہیں کریں گے : لائیڈ آسٹن

واشنگٹن (آواز نیوز ) امریکا کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے واضح کردیا کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لیے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد بارے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لیے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق پینٹاگون میں اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی،  امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے، امریکی امداد خطے میں فوجی برتری کی اسرائیلی فوجی کوششوں کے لیے ہو گی۔لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ضروری چیزیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اسرائیل کی امریکی مدد کا عزم تبدیل نہیں ہوا نہ ہی مستقبل میں تبدیل ہو گا۔اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان جنگ بندی مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے جاری رہیں گے، حزب اللہ کو پوری قوت سے نشانہ بناتے رہیں گے، اسرائیلی آرمی چیف نے بھی لبنان پر زمینی حملوں کی دھمکی دی ہے۔ادھر لبنان اسرائیل تنازع پر فرانس کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ، اجلاس میں امریکا اور فرانس کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی تجویز دی گئی ، یورپی یونین ، آسٹریلیا، کینیڈا، اٹلی ، جرمنی ، جاپان اور قطر نے تجویز کی حمایت کرتے ہوئے 21 روزہ عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں