نیویارک: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے ویڈیو کال کے دوران تجربے کو بہتر بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا نیا اے آر فیچر اس کی تازہ ترین اپڈیٹ میں موجود ہے، فیچر کے ذریعے صارفین نئے ویژول ٹولز کے ساتھ اپنی گفتگو کو بہتر بنا سکیں گے۔میسجنگ ایپلیکیشن صارفین کو زبردست ایفیکٹس کو کیمرے میں شامل کرنے کی اجازت دے کر فیچر کو بہتر کر رہی ہے۔
کیمرہ کے آپشن میں ایک نیا فلٹر بٹن متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو فلٹر لگانے کی اجازت دے گا جس سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز مزید بہتر ہوں گے، یہ ایفیکٹس صرف ویڈیو کالز کے دوران دستیاب ہوں گے اور صارفین اپنے کیمروں کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔صارفین کو ایسے فلٹرز میسر ہوں گے جو چہرے پر داغ دھبوں یا جلد کے ناہموار رنگوں کو کم کر کے ان کی رنگت کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔دوسری جانب واٹس ایپ نے بیک گراؤنڈ تبدیل کرنے والے فیچر کو بھی متعارف کرایا ہے جو پہلے ویڈیو کالز کے دوران دستیاب تھا، فی الحال اس فیچر تک صرف بیٹا ٹیسٹرز کو رسائی حاصل ہے لیکن آنے والوں دنوں میں اسے صارفین کیلئے دستیاب کر دیا جائے گا۔