حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات میں منظور ہونے والے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 111روپے90 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 116 روپے 07 پیسے، مٹی کاتیل 80 روپے 19 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 79 روپے 23 پیسے ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں