راولپنڈی(آواز نیوز) احتساب عدالت راولپنڈی نے توشہ خان ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔عمران خان اور اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر نے وکالت کی۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نے سعودیہ سے ملنے والا 7 کروڑ مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ میں حاصل کیا، عمران خان نے ریاست کو ملنے والے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر اپنے پاس رکھ لیا۔پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت شدہ ہے، ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔وکیل صفائی سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ توشہ خانہ 2 کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزمات اور ایک جیسےہی وعدہ معاف گواہ ہیں، دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ عدالت سے درخواست کرتے ہیں ضمانت منظور کی جائے۔بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]