استنبول (ویب ڈیسک) اپنے آپ سے شادی کرنے والی 26 سالہ ترکش ماڈل و ٹک ٹاکر کبریٰ آیکت نے وزن میں مسلسل کمی سے پریشان ہو کر خود کشی کر لی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس کبریٰ آیکت نے اس وقت شہرت کی بلندیوں کو چھوا جب اس کی اپنے آپ سے شادی کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ٹک ٹاکر و ماڈل اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گئی، انتقال سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اپنی بالکونی صاف کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر نے مسلسل وزن میں کمی کے سبب خودکشی کی ہے۔جائے وقوع سے برآمد ہونے والے ایک نوٹ میں ٹک ٹاکر نے لکھا ہے کہ میری تمام تر کوششوں کے باوجود مجھے نہیں لگتا کہ میرا وزن کبھی بڑھ پائے گا، ہر دوسرے دن میرا وزن کم ہو رہا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کیا کرنا چاہیے کہ میرا وزن بڑھ جائے، مجھے فوری وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]