سابق بنگلا دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ ایک اور مقدمے میں نامزد

ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کو ایک اور مقدمے میں نامزد کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کے خلاف غیر قانونی وصولیوں اور شیئر کی زبردستی منتقلی کے الزام میں ایف آر درج ہوئی ہے، سابق کپتان کے ساتھ 6 دیگر افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرفی مرتضیٰ پر بی پی ایل کی ٹیم سلہٹ سٹرائیکرز کی غیر قانونی وصولیوں اور شیئر کی منتقلی کا الزام ہے، کیس سلہٹ سٹرائیکرز کے سابق چیئرمین سرور غلام چوہدری نے مقامی پولیس سٹیشن میں درج کرایا ہے۔دوسری جانب انسپکٹر انویسٹی گیشن عادل حسین نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کی ہے، اس کیس میں ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشرفی مرتضیٰ حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پر حملے کے کیس میں بھی نامزد ہیں۔شیخ مصطفیٰ المجاہد الرحمٰن نے ناریل صدر پولیس سٹیشن میں کیس فائل کیا ہے جس میں مشرفی مرتضیٰ کے والد کو بھی حملوں کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور 2018 میں شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد ضلع ناریل 2 سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں