کراچی: (آواز نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری فیسٹیول میں بیک ٹو دی سٹیج کے نام سے آرٹ نمائش سجائی گئی جس نے ایک الگ ہی رنگ جما دیا۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچرفیسٹول اپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، فیسٹول میں آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل احمد علی شاہ نے کیا۔پردے کے پیچھے رہنے والوں کو خوبصورت رنگوں کے ذریعے مصوروں نے کینوس کی زینت بنا دیا اور ایسے رنگ بھرے کہ تصویریں دیکھ کر حقیقت کا گماں ہونے لگا۔آرٹ نمائش میں نئے ابھرتے ہوئے آرٹسٹوں کا کام شو کیس کیا گیا جنہیں دیکھنے والوں نے انکی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انکی کاوشوں کو خوب سراہا۔اس موقع پر آرٹسٹوں کا کہنا تھا اس طرح کے پلیٹ فارم ناصرف رہنمائی کرتے ہیں بلکہ انہیں آگے بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]